سسر نے بہو سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

کراچی(آئی این پی)سندھ کے شہر مٹیاری میں سسر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر بہو سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔مٹیاری کے نواحی گاؤں کرم خان لاشاری میں سسر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر بہو سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق حیات لاشاری نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہو رضیہ لاشاری اور دو نامعلوم افراد کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم حیات لاشاری نے اسلحہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کرکے اعتراف جرم کرلیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو زخمی اور بہنوئی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم فائرنگ سے صفدر نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جب کہ اس کی بیوی عذرا شدید زخمی ہو گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کرنے والا لڑکی کا بھائی ہے، ملزم عباس فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close