کراچی(آئی این پی)حکومتی سطح پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن سے قبل ہی کراچی سے افغان تارکین وطن نے انخلا شرو ع کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے، غیر قانونی تارکین وطن دہشتگردی، قبضے، منشیات و اسلحہ کی ترسیل جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہیجس کے بعد کراچی میں سہراب گوٹھ افغان بستی سے بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ان کا کہنا ہے حکومت کو ملک چھوڑنے کے لے کچھ وقت اور دینا چاہیے تھا۔ایک اندازے کے مطابق غیر قانونی آباد افغان شہریوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب ہے جب کہ علاقائی ذرائع کا بتانا ہے کہ سہراب گوٹھ افغان بستی سے پیر کے دن 15 سے زائد بسیں افغانستان کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں