ڈاکوؤں نے 72 سالہ شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ڈاکوؤں نے 72 سالہ شہری کوگھرکی دہلیزپرقتل کردیا، ڈاکو مقتول کے پوتے کا بینک سے پیچھا کرتے گھر تک ا?ئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کیعلاقہ قصبہ کالونی میں ڈاکوؤں نے باہترسال کے شہری کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مقتول کے پوتے کا بینک سے پیچھا کرتے ہوئے گھر تک آئے تھے، مقتول حبیب اللہ کا پوتا بینک سے دس لاکھ روپے لے کر نکلا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے پوتے نے گھر پہنچ کر شور مچایا، حبیب اللہ نے گیٹ کھولا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔۔ جس سے مقتول کے سینے پر گولی لگی اور وہ دم توڑ گیا۔حکام نے کہا ہے کہ مقتول اٹھارہ بچوں کا باپ تھا اور کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close