مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کو وارننگ دے دی گئی

کراچی (آئی این پی) ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دودھ کے ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔لک ریٹیلرز نے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کے لئے کمشنر کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں ڈیری فارمرز نے بیس روپے کمی کردی ہے۔

ڈیری ایند کیٹل فارمرز کا کہن اتھا کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت سات ہزار تین سو تیس روپے فی من سے کم کردی ہے اور دودھ کی قیمت چھ ہزار سات سو پچاس روپے فی من ہوگئی ہے۔ہول سیلرز نے دودھ سرکاری نرخ ایک سو اٹھاسی روپے فی لیٹر دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا پندرہ اکتوبر تک سرکاری نرخ مقرر نہیں کرائے تو دودھ مہنگا کر دیں گے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close