کراچی (آئی این پی )نگرا ن وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کراچی میں کرائم رپورٹ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 100 موٹر سائیکلیں چوری اور 18چھینی گئیں، اس دوران 5 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 3 افراد کو قتل اور 17 کو زخمی کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کی صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جرائم کے کنٹرول اور اس کے قلع قمع پر توجہ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے سٹریٹ کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟ اس کی رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز سمیت جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے ان کو گھر بھیجیں۔ شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں