نواز شریف کے استقبال کیلئے کراچی سے کتنی ٹرینیں جا رہی ہیں؟

کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کے استقبال کیلئے کراچی سے 2 ٹرینیں جا رہی ہیں۔ن لیگی رہنما بشیر میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ 4 سال بعد ہمارے قائد واپس آ رہے ہیں، ہم 20 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوں گے، ان کے استقبال کیلئے 2 ٹرینیں کراچی سے جائیں گی۔

نواز شریف کی استقبالیہ کمیٹی سندھ کے کنوینر بشیر میمن نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک میں واپس آ رہے ہیں، ہم ٹرینیں بھرکر جا رہے ہیں، لوگ بہت زیادہ ہیں۔بشیر میمن نے مزید کہا کہ ہمارا قائد قانون کا پابند اور دلیر ہے، ہم 15 اکتوبر سے کیمپس لگائیں گے، پاکستان کی خوشحالی کو خوش آمدید کہنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close