نئے ملازمین کی بھرتی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی(آئی ین پی) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جائیگا۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پنشن کے پیسے نہیں دے رہے تھے اور نئے ملازمین بھرتی کر رہے تھے، قائم مقام وائس چانسلر کو ٹاسک دیا جائیگا کہ سرچ کمیٹی سے مستقل وی سی لگائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close