نجی اسکولز کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے نجی اسکولز کو طالبعلموں کو 10 فیصد فری شپ فراہم کرنے کیلئے آخری 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے اسکولوں کیخلاف کارروائی کیلئے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق نجی اسکولز کو طالبعلموں کو 10 فیصد فری شپ فراہم کرنے کیلئے آخری 3 دن کی مہلت دے دی گئی ، اس حوالے سے ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولز مجموعی تعداد کے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن کراچی سمیت سندھ بھر کے متعدد اسکول ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔نجی اسکولز ایجوکیشن ایکٹ 2013 اور رول 13 کے تحت مجموعی تعداد کے 10فیصد فری شپ فارمولے پرعمل نہیں کر رہے ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کیلئے 5 کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ، تشکیل دی گئی کمیٹیاں نجی اسکولوں کا دورہ کریں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاوید خود بھی ایک معائنہ ٹیم کی سربراہی کریں گی، دیگر4 معائنہ ٹیموں میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔نوٹیفکیشن مین کہا گیا ہے کہ نجی اسکولز کی فری شپ ، اسکالر شپ،گرانٹ کا ریکارڈ چیک کرنے کیساتھ تصدیق بھی کریں گی، کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ بھی جمع کرائیں گی اور نجی اسکولزکو آئندہ 3روز میں10فیصد فری شپ فارمولے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close