کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی(آئی این پی) کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس بھی بند ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز کی بجلی مکمل بند ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث ایک ہی وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس بھی بند ہوگئے، بجلی بریک ڈاؤن صبح 6 بجے ہوا اور تاحال دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔بریک ڈاؤن کے باعث بیک پریشر کی وجہ سے ایم ایس کی لائن نمبر 5 ایک بار پھر متاثر ہوگئی ہے اور شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close