تیز رفتار کار کی ٹکر سے بندر ہلاک، مداری شدید زخمی

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے مختلف کرتب دکھا کر عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا بندر ہلاک ہو گیا جبکہ مداری شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیر شاہ سوری روڈ پر 35 سالہ مداری صائمہ پاری مال کے باہر بندر کے ساتھ بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں بندر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا مالک مداری شدید زخمی ہو گیا، بندر کی لاش اور زخمی مداری کو ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close