نوازشریف کی صورت میں کون آ رہا ہے؟

کراچی(آئی این پی)نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر بشیر میمن کی رابطہ مہم جاری ہے انہوں نے سندھ کی سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،بشیر میمن نے ن لیگ بزنس فورم کے صدراشتیاق بیگ سے ملاقات کی، رابطہ کمیٹی کے کنوینر نے کھیئل داس سے بھی ملاقات کی،

میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں اور مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،کھیئل داس نے کہا کہ سندھ سے نوازشریف کے چاہنے والے بڑی تعداد میں لاہور جائیں گے، بشیر میمن نے کہا سندھ کے عوام اپنے قائد نوازشریف کا والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے، نوازشریف کی صورت میں پاکستان کا مستقبل آرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close