پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخاب میں کلین سویپ کیا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماں نے ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ، رضا ربانی، قائم علی شاہ اور اور ناصر شاہ سمیت اہم پارٹی رہنماں نے بلاول ہاس میں الگ، الگ ملاقاتیں کیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما سید خورشید شاہ کی بلاول ہاس میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں نام نہاد مقبولیت کی دعوے دار حریف سیاسی جماعت کو عبرت ناک شکست دی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پورے صوبے سے کلین سوئپ کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاس میں سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاس میں سینیٹر رضا ربانی نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کو ایوان بالا میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شاہ نے اپنے صاحبزادوں سید محمد علی شاہ، سید اکبر شاہ اور سید ظہیر حسین شاہ کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر ناصر شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اپنے صاحبزادے سید اکبر شاہ کے ولیمے کا دعوت نامہ بھی دیا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close