کراچی کی سیاست بدل گئی، قومی اسمبلی ایک، صوبائی اسمبلی 3 نشستیں، کس علاقے میں اضافہ ہوا؟

کراچی(آئی این پی)سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوگیا۔یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی )نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ابتدائی حلقوں کی اشاعت کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی حلقوں کی اشاعت کے بعد کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستیں 21 سے بڑھ کر 22 ہوگئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 44 سیبڑھ کر47 ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایک ، ایک نشست کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلع شرقی اور وسطی میں سندھ اسبملی کی نشستوں کی تعداد 9 ہوگئی۔سانگھڑ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک، ایک جبکہ خیرپور اور ٹھٹھہ سے صوبائی اسمبلی کی ایک، ایک نشست کم ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کا پہلا حلقہ پی ایس 1جیکب آباد اور آخری حلقہ پی ایس 130 وسطی کراچی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close