ساحلی علاقوں میں بوکیوں ہے؟ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے وجہ کا انکشاف کر دیا

کراچی(آئی این پی)ٹیکنیکل ڈائریکٹر ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)معظم خان نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں بو آبی پودوں کی وجہ سے ہے۔ کراچی سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبی پودے فائٹو فلیکٹن کی وجہ سے بو محسوس ہوتی ہے۔ معظم خان کے مطابق ہر سال بڑی تعداد میں یہ پودے زیر آب اگتے ہیں۔

یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے۔ ٹیکنیکل ڈائریکٹر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے مطابق مون سون کے بعد شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close