کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے، نگران وزیر اعلی نے تعلیمی بورڈز پر اجلاس طلب کر لیا

کراچی(آئی این پی)نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے صوبے میں تعلیمی بورڈز پر اجلاس طلب کر لیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق بورڈز میں کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے، نگران وزیراعلی سندھ نے یونیورسٹی اینڈ بورڈز کے سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ اجلاس سے پہلے مجھے تمام بورڈز کے چیئرمینز، سیکرٹریز، کنٹرولرز اور دیگرعملے کی تفصیلات پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے تفصیلات چاہئیں کہ کتنے ریگولر، کتنے ڈیپوٹیشن اور کتنے ڈیول چارج پر افسران کام کر رہے ہیں، بورڈز کا نظام ہر صورت درست کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close