ڈاکوؤں کا نیا طریقہ، فوڈ یلیوری کے بھیس میں وارداتیں کرنے لگے

کراچی(آئی این پی)کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان نے پولیس کی پکڑ سے بچنے کے لیے نئے طریقے اختیار کرلیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف وارداتوں کی تفتیش کے دوران یہ سامنے ا?یا ہے کہ وارداتیں کرکے فرار ہونے والے بیشتر ملزمان فوڈ رائیڈرز کے بیگ اٹھائے ہوتے ہیں، فوڈ رائیڈرز کو چونکہ عام طور پر چیکنگ کے دوران پولیس نہیں روکتی اس لیے وارداتوں کے بعد وہ باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں فوڈ پانڈا کے بھیس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گلیوں میں وارداتیں کرتے ہیں، ملزمان کسی بھی گلی میں کھڑے ہو جائیں تو ان پر شک نہیں کیا جاتا اور اگر شک ہو جائے تو پھر بہانہ کرتے ہیں کہ وہ کسی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ا?یا ہے اور اسی شخص سے ایڈریس پوچھتے ہیں۔ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر سامان چوری کرنے میں بھی فوڈ پانڈا رائیڈرز کے بھیس میں ملزمان ملوث پائے گئے اور اسی بھیس میں ملزمان مختلف گاڑیوں کی بیٹریاں بھی چوری کرلیتے ہیں۔اس کے علاوہ کئی ملزمان واردات کے دوران خواتین کو ساتھ رکھتے ہیں اسی وجہ سے انہیں فیملی سمجھ کر روکا نہیں جاتا۔ ملیر میں ایسے وارداتیوں کو بھی دیکھا گیا ہے جو اسکول کے بیگ لٹکائے بچوں کو ساتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close