ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں لیکن۔۔۔ سابق میئر مصطفی کمال کا اعتراف

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت سب نے کراچی کے ساتھ دھوکا کیا ہے، اتوار کو شاہ فیصل کالونی کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ جماعت اسلامی یا تحریک انصاف نے شہر کیلیے کچھ کیا ہوتا تو لوگ ایم کیو ایم کو بھول جاتے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں، لیکن ہماری غلطیاں دوسری جماعتوں سے بہت ہی کم ہیں،مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں کچھ بھی برا ہوتا ہے تو اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close