کچے میں ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے آپریشن کی تیاریاں، اسپیشل کمانڈوز پہنچ گئے

کراچی (آئی این پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر نگرانی کچے میں ڈاکوئوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نگران سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا اور کچے کے ڈاکوؤں پر پکا ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر نگرانی کچے میں ڈاکوئوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ہوگا، سندھ رینجرز کے تین ہزار جوان اسپیشل کمانڈوز سمیت سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن کے کچے میں پہنچ گئے ہیں۔

سندھ رینجرز کے جوان اور سندھ پولیس کے اہلکار کچے میں مشترکہ آپریشن کریں گے ، اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز بریگیڈیر وسیم اختر کی قیادت میں جوانوں نے کچے کے علاقوں میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔ڈاکوؤں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے انڈس ہائی وے سمیت کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔سینئر صحافی جان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری بھی ترجیحات میں شامل ہے، کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف آپر?شن ، مغویوں کی بازیابی،امن و امان یقینی بنانے تک جاری رہے گا۔نگراں وزیر اعلی سندھ نے کابینہ اجلاس میں کچے کے علاقوں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے احکامات دیئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close