موٹرسائیکل پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا

کراچی(آئی این پی) لانڈھی میں موٹرسائیکل کے پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹرک نے کچل ڈالا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کا شکار افراد رشتہ داروں سیمل کرگھرواپس جارہیتھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فردوس کالونی میں نجی کمپنی کے قریب المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، حادثیمیں ماں،بیٹی جاں بحق اور بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں50سالہ روبیا ناز،25سالہ آصفہ شامل ہیں جبکہ خمی کی شناخت30سالہ کاشف کینام سے ہوئی،عینی شاہد کا کہنا ہے کہ متوفی لانڈھی فردوس کالونی میں رشتہ داروں سے مل کر گھر جا رہے تھے۔حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل اسپیڈبریکرپرسلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سوار کے سڑک پر گرتے ہی پیچھے سے آنے والا ٹریلر کا پچھلا حصہ چڑھ گیا، ،جاں بحق ہونے والیافراد شاہ فیصل کالونی کیرہائشی تھے/پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور مراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close