پسند کی شادی کا جرم، کراچی میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل

کراچی(آئی این پی)مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پرغیرت کینام پر قتل کا ہے، مزید تحقیقات کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، میاں بیوی کونامعلوم افراد نیگولیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پسند کی شادی پرقتل کیا گیا ہے، ملزمان نیصرف میاں بیوی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، مقتولین کے4بچے ہیں، واقعے کے وقت 2 اسکول گئے ہوئے تھے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔علاقہ مکین نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ ابتدائی طور پرغیرت کینام پر قتل کا ہے، دونوں میاں بیوی تقریباً 8سال سیرہائش پزیرتھے، موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان گھر کے باہر پہنچے،گھر کے اندر آدھے گھنٹے تک شور شرابہ اور لڑائی جھگڑا ہوتا رہا تاہم جھگڑا اورشور شرابہ سن کر محلے سے کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقہ مکینوں کے بیانات حاصل کئے جارہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close