ایک اور بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

کراچی (آئی این پی) سخی حسن بفرزون کے قریب اندھی گولی کا نشانہ بننے والی7 سالہ بچی دم توڑ گئی، مریم گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی اچانک گولی سر میں لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخی حسن بفرزون کے قریب فائرنگ سے زخمی 7 سالہ بچی دم توڑ گئی، 7سالہ مریم گاڑی کے پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اچانک گولی سر میں لگی۔

ممکنہ طور پر روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے کے بعد 7 سالہ مریم کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ورثاء نے بیان میں بتایا کہ مریم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر بچی کو اندھی گولی لگی ہوگی، ہمیں ابھی تک اطلاع نہیں ملی ، فائرنگ سیمتعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔بفرزون میں فائرنگ سے 7 سالہ مریم ثاقب کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے 2گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود لاش عباسی شہید اسپتال میں موجود ہے، اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔پولیس اپنی ضابطے کی کارروائی کرکے واپس لوٹ گئی جبکہ مریم ثاقب کیورثاء تاحال ایم ایل او کے منتظر ہے، عباسی شہید اسپتال میں صرف 2 لیڈی ایم ایل اوز ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close