واٹر ٹینکر فائرنگ، درخشاں پولیس نے ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک بااثر شخص کی جانب سے واٹر ٹینکر پر فائرنگ کے معاملے میں درخشاں پولیس نے متاثرہ ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا اور اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز سکس کے واقعے کے متاثرہ واٹر ٹینکر ڈرائیور ریاض کو ڈھونڈ کر اس کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈرائیور ریاض نے پولیس کو درج رپورٹ میں کہا کہ وہ کشمیر کالونی کا رہائشی ہے اور پانی کا ٹینکر چلاتا ہے، گزشتہ روز جب وہ اپنا ٹینکر خالی کر کے جا رہا تھا تو سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود جوان شخص نے اوور ٹیک پر اسے روک لیا۔ریاض نے کہا ’’نوجوان نے ٹینکر کے اگلے ٹائر پر گولی مار کر اسے برسٹ کر دیا، اور پھر دوسری گولی مجھے جان سے مارنے کی نیت سے ڈرائیونگ سائڈ دروازے پر چلائی، لیکن مجھے گولی نہیں لگی، پھر وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔‘‘امریکی شہریت کا معلوم ہوتے ہی کراچی پولیس نے اقدام قتل کے مبینہ ملزم کو چھوڑ دیاریاض نے بتایا ’’گولی چلانے والے کا نام ارمغان تھا جس نے معافی مانگ لی ہے اور میرے نقصان کا ازالہ کرنے کا بھی کہا لیکن کوئی مدد نہ کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں