غیر قانونی طریقے سے پرائز بانڈ کی فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

کراچی (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے غیر قانونی طریقے سے پرائز بانڈ کی فروخت کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 1500 ،200 اور100کےکئی پرائزبانڈبرآمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے بولٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پرائز بانڈ کی فروخت کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی ایحکام کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزم عارف مصطفی سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزم سے 1500 ،200 اور100کیکئی پرائزبانڈبرآمد ہوئے جبکہ ملزم کے پاس سیلاکھوں روپیکی پاکستانی کرنسی بھی ملی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close