چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی مار لی

کراچی(آئی این پی) چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی مارلی، پولیس نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے زخمی کونجی اسپتال منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو ٹاؤن اسٹیڈیم روڈ کے قریب چلتی گاڑی میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوا، جس پر شوہر نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چلتی گاڑی میں میاں بیوی میں مبینہ طورپرتکرارہوئی ، سعود نامی شخص نیاپنی جان لینیکی کوشش کی ، شوہر نے اپنے سینے پر سیدھے ہاتھ کی طرف گولی ماری۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کوگولی مارکرزخمی ہونیوالیشوہرکونجی اسپتال منتقل کردیاگیا اور گاڑی کے اندر سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔پولیس نے اہلیہ اور دیگر اہلخانہ کا بیان قلمبندکرلیا ہے ، اہلیہ نے اپنے بیان میں جھگڑیکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا، شوہر ایک ماہ سے بہت پریشان تھا۔اہلخانہ نے بیان میں کہا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنیوالاشخص تاجرہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close