کسٹم اسمگلنگ اسکینڈل کراچی کے اسمگلروں کے نام بھی سامنے آگئے

کراچی(آئی این پی) کسٹم اسمگلنگ اسکینڈل میں کراچی کے اسمگلرز کے نام بھی سامنے آگئے، یہ تمام اسمگلرز مضبوط نیٹ ورک چلاتے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتارنہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم اسمگلنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں کراچی کے اسمگلرز کے نام بھی سامنے آگئے ، کسٹم پولیس، دیگر اداروں کیساتھ ملکر اسمگلنگ نیٹ ورک چلانیوالوں کا نام تفتیش میں شامل ہیں۔

ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ عالم ،شاہ خالد،گلاب شاہ،نور، نظر،اکبر بلوچ،رحیم کراچی میں اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتے ہیں جبکہ کسٹم اہلکار علی زیدی، بختیار، گوہر کاکڑ، خدا دوست اور خدائے نظر کا نام بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسماعیل، نور احمد،قاسم سعید،نصیر اوردیگر بھی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانیوالوں میں شامل ہیں۔ایف آئی اے نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں یہ تمام اسمگلرز مضبوط نیٹ ورک چلاتے ہیں ، ایف آئی اے میں درج مقدمے میں سامنے آنیوالے اسمگلرز میں سے تاحال کوئی گرفتارنہ ہوسکا۔یاد رہے گذشتہ روز اسمگلروں سے رشوت وصولی کے بڑے اسکینڈل میں کسٹم حکام کو مفرور قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے کے مطابق افسر محمد طیب نے اعلیٰ افسران کو رشوت کے عوض سونا خرید کر دیا، دونوں افسران سے ایف آئی اے تفتیش کرے گا۔حکام نے بتایا تھا کہ کسٹم کے ایک افسر پر چھالیہ اسمگلنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام ہے، افسر پر رشوت کی رقم سے سونا خریدنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close