پارکنگ کا جھگڑا 2 افراد کی جان لے گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پارکنگ پر جھگڑا دو افراد کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، پڑوسیوں کے درمیان گاڑی پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے سے پڑوسیوں میں پارکنگ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، مقتول را سعید گھر کے باہر اسلحہ لے کر بیٹھے تھے جب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے گھر پر چھاپہ مار کر چند افراد کو حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close