ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالا پرنسپل گرفتار، ویڈیوز برآمد

کراچی (آئی این پی) پولیس نے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا اور موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

حسن سردار کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ، جماعت اسلامی کے وفد نیبھی ملیرپولیس کو درخواست دی تھیحکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو پکڑنے میں شہریوں نے مدد کی ، گرفتار ملزم بلیک میلنگ ،زیادتی ودیگر واقعات میں ملوث ہے۔گلشن حدید کیاسکول پرنسپل کیخلاف زیادتی اسکینڈل کا محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close