کراچی(آئی این پی)چینی اور سبزی کے بعد کراچی میں دودھ کا بحران بھی سر اٹھانے لگا، دودھ فروشوں اور باڑہ مالکان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔دودھ فروشوں نے دودھ کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا، ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے یکم جولائی کو کئے گئے اضافے کو صرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دودھ فروشوں نے ا?ج سے دودھ کی خریداری بند کرنیکا اعلان کر دیا۔،
ترجمان ملک ریٹیلرز وحید گدی کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز، ہول سیلرز نے یکم جولائی سے ریٹیلرز کیلئے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جسے واپس نہیں لیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں