سندھ پولیس میں بڑے تبادلے، لسٹ فائنل کر دی گئی، کون کہاں جائے گا؟

سکھر(آئی این پی)سندھ پولیس میں بڑے تبادلے، پاکستان الیکشن کمیشن نے لسٹ فائنل کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز مقررکر دیئے ہیں ، جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق خادم رند ایڈیشنل ڈی آئی جی کراچی رینج تعینات،

الیکشن کمیشن نے لسٹ جاری کردی کے جس کے مطابق اسد رضا ڈی آئی جی سائوتھ زون کراچی اور عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون مقرر،اظفر مہیسر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی مقرر،عبدالحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی عرفان سموں ایس ایس پی سکھر مقرر،جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ اور عبدالرحیم شیرازی ایس ایس پی لاڑکانہ مقرر،پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور حیدر رضا ایس ایس پی مقرر،منیر کھوڑو ایس ایس پی گھوٹکی، سمیع اللہ سومرو ایس ایس پی خیرپور مقرر،خالد مصطفی کورائی ایس ایس پی شکارپور، روحل کھوسو ایس ایس پی کشمور مقرر،عامر عباس شاہ ایس ایس پی جیکب آباد اور آصف رضا ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ مقر،طارق رزاق دھاریجو ڈی آئی جی حیدرآباد اور امجد شیخ ایس ایس پی مقرر،صدام حسین ایس ایس پی سانگھڑ اور عابد بلوچ ایس ایس نوشہروفیروز مقرر،عدیل میمن ایس ایس پی میرپورخاص اور عبدالخالق ایس ایس پی عمر کوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close