جعلسازی اور دھوکا دہی کا الزام، پی ٹی آئی سینئر لیڈر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری محمد امان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکا دہی کی،

400پلاٹس کی رقم چھ کروڑ ادا کرنے کے بعد پتا چلا کہ ہائوسنگ اسکیم ہی نہیں تھی،مدعی کا الزام ہے کہ حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close