کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کہا کراچی کے انتظامات ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے گئے جن کا شہر سے کوئی تعلق ہی نہیں،خالد مقبول صدیقی نے کہا صوبے کو چلانے کیلئے یہ شہر اپنا 97 فیصد دیتا ہے، اس شہر کے جاگنے سے پاکستان جاگتا ہے، اس شہر کے چلنے سے پاکستان چلتا ہے، شہر کے انتظامات ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے گئے جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہاں صحت اور تعلیم کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ میڈیکل سنٹر ہونے چاہئیں،
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا ہجرت ہمارے سر کا تاج ہے، ہماری ذات پر داغ نہیں، یہاں کے لوگوں نے ملک کی خاطر 2بار ہجرت کی، پیپلزپارٹی نے 15سال سے شہر کو گھٹن اور گندگی دی، ان کے بچوں کے پاس سارے انتظامی عہدے ہیں، جس دن ملک ہمارے حوالے ہوا وہ بھی چلا کر دکھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں