رکشہ ڈرائیور نے ڈاکوؤں کو کیسے قابو میں کر لیا؟

کراچی (آئی این پی) گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران رکشہ ڈرائیور نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل ٹکرمار کر گرادی جنہیں مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے ہیں، پولیس کی روایتی بے حسی اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث شہریوں کا صبر بھی جواب دے گیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے موسمیات موبائل مارکیٹ کے قریب دو ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے اس دوران ملزمان نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

موقع پر موجود واردات دیکھنے والے رکشہ ڈرائیور نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکرمار کر انہیں گرادیا جس کے بعد دونوں ڈاکو مشتعل عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔مشتعل عوام نے ملزمان کی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری اور ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close