90 لاکھ مالیت کا ایرانی تیل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا، ڈرائیور کی پہچان سامنے آ گئی

کراچی (آئی این پی)کراچی پولیس نے 9.6 ملین روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 96 لاکھ روپے مالیت کا 31 ہزار ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ڈی آئی جی فدا مستوئی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور محمد قاسم اور محمد یاسین کو گرفتار کر کے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کسٹم حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی تھی کہ چینی، پیٹرولیم مصنوعات، یوریا، زرعی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کو سختی سے روکا جائے۔نگراں وزیراعظم نے یہ ہدایات سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کنٹرول کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں