کراچی میں ماں نے نومولود بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا، ماں کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ طور پر ماں نے نومولود بچےکو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر پر پیش آیا، ماں نے پانچ گھنٹے کی بچی کو عمارت سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی والدہ نشے کی عادی ہے جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے بچی کو عمارت سے نیچے پھینکے جانے کا بیان دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ڈاکٹر سے معاوئنہ کروایا جائے گا۔جبکہ خاتون کو کچھ سال قبل طلاق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سیکمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ چھلانگ لگانے والی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت 35 سالہ مریم اور بچی کی شناخت 2 سالہ ایمان کے نام سے ہوئی تھی۔خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پھر خاتون نے خود بھی چھلانگ لگادی جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔
آئی این پی نے بعد ازاں رپورٹ میں بتایا کہ لیاقت آباد 4 نمبر میں عمارت کی چھٹی منز سے اپنے نومولود بچی ک پھیکنے والی ماں کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نومولود بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق زیر حراست خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے وہ نشے کی عادی ہے جبکہ خاتون کی طلاق ہو چکی تھی وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کرانیکے ساتھ نفسیاتی ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سیکمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی تھی۔خاتون نے عمارت کی گیلری سے پہلے بچی کو پھینکا جسے لوگوں نے پکڑ لیا اور بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، پھر خاتون نیخود بھی چھلانگ لگادی جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close