پولیس کا بے جا تشدد، بائیکیا نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بائیکیا کی مزدوری کرنے والے نوجوان نے پولیس کے بےجا تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی بائیک کو آگ لگا دی ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مددگار پولیس کے اہلکاروں کے تشدد کرنے کے خلاف آن لائن موٹر سائیکل چلانے والے ہیریسن نامی شہری نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنی موٹر سائیکل نذر آتش کر دی۔۔۔

اس حوالے سے بائیکیا مزدوری کرنے والے شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کے قریب مشکوک افراد کو دیکھ کر 15 مددگار کو فون کیا تھا، 15 مددگار کے اہلکاروں نے پہنچ کر کہا کہ تم نشے میں لگتے ہو اور مجھ پر تشدد کیا۔۔۔۔ہیریسن کو جسے پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close