کراچی(انٹرنیوز) پیٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا۔ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے کرائے بحال رکھنا ناممکن ہے،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں روزبروز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ روز بعد ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کرائے بڑھانے پڑتے ہیں، کرایوں میں اضافے کے باعث سواریوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے،حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو چار روز میں بسیں کھڑی کرنے کا اعلان کردیں گے، 50فیصد بسیں پہلے ہی کھڑی کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں