ڈاکو پیزا خریدنے والے دو نوجوانوں اور دکانداروں کو لوٹ کر فرار

کراچی (انٹرنیوز) کراچی میں ڈاکو پیزا خریدتے دو نوجوانوں اوردکانداروں کو لوٹ کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں مسلح ڈاکو پیزا خریدنے والے دو نوجوانوں اور دکانداروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو کو اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا اس کا انتظار کررہا ہے،فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں۔اس موقع پر ایک نوجوان نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسے والدہ نے روک لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close