سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ کس کے خلاف درج؟

کراچی(آئی این پی) محسن بھوپالی انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں محسن بھوپالی انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ہلاکت اور زخمیوں کے معاملے پر ناظم آباد تھانے میں سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ قتلِ خطا اور زخمی ہونے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مدعی مقد مہ اے ایس آئی شوکت کے مطابق جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ انڈر پاس پر نصب شدہ سائن بورڈ شام ساڑھے6 بجے ٹوٹ کر گرا،انڈر پاس سے گزرنے والے راہگیر عامر ، کاشف اور شاہد زخمی ہوئے، زخمی محمد عامر عباسی اسپتال میں دوران علاج فوت ہوگیا۔متن میں کہنا تھا کہ حادثہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، سائن بورڈ لگانے اور نگہداشت کرنے والے ذمہ دار ہیں۔اس سے قبل کراچی میں ناظم آباد محسن بھوپالی انڈرپاس پر بل بورڈ گرنے کے معاملے پر کے ایم سی کے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے ابتدائی رپورٹ منشیات کیعادی افراد پرڈال دی تھی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بل بورڈ کے مین سپورٹ سریئے کاٹ کر چوری کرلئے گئے۔انڈر پاسز پر مرمت نہ ہونے کے باعث واقعہ ہوا، محسن بھوپالی انڈرپاس کی مختلف دیواروں پر دراڑیں پڑی ہوئی ہیں اور لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیراتھا۔محسن بھوپالی انڈرپاس میں بل بورڈ گرنے کی رپورٹ غلط پیش کی گئی، گرنے والے بل بورڈ کی سپورٹ انتہائی خستہ حال ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close