پی آئی اے نے آفیسرز ایسوسی ایشن کا آفس سیل کر دیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا آفس سیل کر دیا، ساسا کی جانب سے دیگرتنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا آفس سیل کر دیا گیا ہے، ساسا کی جانب سے دیگرتنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے اور ایئرلائن کے 2 حصوں میں تقسیم کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ساسا صفدر انجم نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ عمل غیرقانونی ہے۔صفدر انجم نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ ادارے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔قبل ازین پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد منظور کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، پی آئی اے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close