گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقرر کرنے کی اطلاعات، سوئی سدرن نے مؤقف واضح کر دیا

کراچی(آئی این پی) کراچی میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے کی تردید کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر میں رات سے صبح کے اوقات میں گیس بند کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹس گردش کررہا تھا، جس میں گیس کے اوقات کار مقرر کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا،

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اب صرف تین وقت گیس مہیا کی جائے گی۔جعلی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ صبح 6 سے 9 بجے تک، دن 12 سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک ہی صارفین کو گیس ملے گی۔سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقارکار مقررکرنے کی تردید کی ہے، ترجمان نے بتایا کہ شہر بھر میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند کی جاتی ہے۔کراچی کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ گیس بندش کا نوٹس لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close