نئے چیف سیکریٹری سندھ کی تعیناتی کر دی گئی، ذمہ داری کس کو ملی؟

اسلام آباد(آئی این پی)چیف سکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کا تبادلہ کرکے ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سکریٹری سندھ مقرر کردیا ہے۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ڈاکٹر فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close