سندھ حکومت نے گنے کی قیمت میں فی من بڑا اضافہ کر دیا، قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت میں ایک سو تئیس روپے فی من اضافہ کردیا ، گنے کی نئی امدادی قیمت چار سو پچیس روپے فی من مقرر کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نیگنیکی سرکاری قیمت میں 123 روپے فی من اضافہ کردیا، اورسیزن 24۔2023 کیلئیگنیکی امدادی قیمت 425 روپے منظور مقرر کردی ہے۔

سابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے تحت گنے کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق گنے میں 8.7 فیصد سے زائد شکر کی موجودگی پر 50 پیسے فی من اضافی ملیں گے، اورشوگر ملیں 15 نومبر 2023 سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پابند ہوں گی۔دوسری جانب ذرائع شوگر ملز کے مطابق گنے کی امدادی قیمت بڑھنے سے چینی بھی مزید مہنگی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close