50 وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کراچی سے گرفتار

کراچی(آئی این پی)لانڈھی پولیس نے 50وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ کورنگی، لانڈھی، ملیر کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی پولیس نے 50 کے قریب وارداتوں کے سلسلے میں مطلوب ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، 3 رکنی یہ گروہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ملیر ندی پر وارداتیں کرتا تھا۔ گینگ نے لانڈھی 89 پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا، اسی دوران وہاں لگے کیمروں میں ان کی واردات محفوظ ہوگئی تھی۔

شہری سے لوٹ مار کرنے کی مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام کے مطابق لانڈھی پولیس کی ٹیکنکل ٹیم نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے 3 پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close