سندھ بھر میں کْل کتنے نجی اسکول ہیں؟ پہلی بار رائے شماری مکمل

کراچی(آئی این پی)وزیر تعلیم سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول شماری کا عمل مکمل کرلیا گیا۔اس حوالے سے جاری رپورٹ میں ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فراہم کیا گیا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ٹوٹل 12ہزار809 نجی اسکولز ہیں جن میں سے 11 ہزار 736اسکولز فعال ہیں جب کہ ایک ہزار 73 اسکولز بند ہوچکے اور 8 ہزار 126 ہزار اسکولز کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار 282 اسکولز محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ اور 591 اسکولز غیر رجسٹرڈ جب کہ 863 اسکولز رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں لڑکوں کے174، لڑکیوں کے175 اور 11 ہزار 387 مکس اسکولز ہیں، اسی طرح 1274 پرائمری، 553 مڈل، 2784 ایلیمنٹری اسکولز ہیں، سیکنڈری اسکول6546 جب کہ ہائر سیکنڈری اور او اے لیول اسکولز کی تعداد606 ہے۔پورٹ میں بتایا گیا ہیکہ صوبے میں 11231 اسکولز، 32 مدارس اور 474 اسکولز و مدرسہ رجسٹرڈ ہیں، 10 ہزار 776 انگریزی میڈیم، 469 اردو میڈیم اور 491 سندھی میڈیم اسکولز ہیں جن میں سے 266 اسکولز کیمبرج بورڈ سے جب کہ باقی دیگر امتحانی بورڈز سے الحاق شدہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے نجی اسکولوں میں 2 لاکھ 98 ہزار 938 اسٹاف ہے جس میں 2 لاکھ 25 ہزار 158 اساتذہ ہیں۔ وزیر تعلیم نے اسکول شماری کی وجہ سے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کی ہوئی تھی لیکن اب اسکول شماری مکمل ہونے کے بعد آج ہی وزیر تعلیم نئے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close