وزیر اعلی مراد علی شاہ نے سندھ کی واٹر پالیسی لانچ کر دی، اہم بات کیا ہے؟

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی واٹر پالیسی لانچ کر دی۔کراچی میں واٹر پالیسی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قومی آبی پالیسی اپریل 2018 میں منظور کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مسائل اور حل کے لئے پالیسی دستاویز کی ضرورت کو محسوس کیا گیا تھا۔ عالمی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پانی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث پانی کا موثر انتظام اور نظم ونسق اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی، تقسیم اور معیار سے متعلق چیلنجز کثیرالجہتی اور پیچیدہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی، شہروں کا بڑھنا اور صنعت کاری کے باعث میٹھے پانی کے ذرائع پر دبا بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلی نے کہا پالیسی دستاویز کا وژن پانی سے متعلق مسائل کوحل کرنا ہے۔ پانی کو بنیادی انسانی حق اور مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر پالیسی دستاویز کا مقصد پانی کے استعمال، ری سائیکلنگ اور پانی کے ضیاع کو کم کرنا ہے۔ پانی سے متعلق اقدامات میں نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close