اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

کراچی(آئی این پی)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر(وی سی)ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روکا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وی سی نے دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن کانٹر پر تعینات اہلکار نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو روکا۔

ایف آئی اے کے سینئر افسران نے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کی، بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سابق وائس چانسلر کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close