شہریوں نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا

کراچی(آئی این پی)گلشن معمار میں ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان مقابلے کا واقعہ پیش آیا ہے، مقابلے کے بعد عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری ا?ئے دن ڈاکوؤں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں مگر اب شہریوں نے بھی ڈاکوؤں کو انہی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گلشن معمار میں ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان مقابلے کا واقعہ پیش ا?یا ہے،

شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جب کہ لوگوں نے انھیں زد و کوب بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے دنوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر انھیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کی شناخت نذیر اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون کے علاوہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close