پیپلز بس سروس کے کرائے اگلے 6 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل، لاڑکانو جنرل یونیورسٹی کے قیام، 500,000 میٹرک ٹن گندم کی درآمد اور انٹرا۔ ڈسٹرکٹ پیپلزبس سروس کے کرایوں کو اگلے 6 ماہ تک برقرار رکھنے کے فیصلے سمیت مختلف اہم ایجنڈوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرائ￿ ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر نے شرکت کی۔

کابینہ 69 ایجنڈوں پر مشتمل تھا،جن میں سے 58 پر غورو خوض کرکے ان کیمتعلق فیصلہ کیا گیا اور بقایا ایجنڈے آنے والے ہفتہ میں زیر غور لائے جائیں گے۔سندھ کابینہ نے صوبائی مالیاتی کمیشن کوصوبائی حکومت کو وسائل کی تقسیم کے فارمولے کی سفارش کی منظوری دی۔ پی ایف سی صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ کی آمدنی سے حکومت اور کونسلز کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے بھی سفارشات پیش کرے گا جسے پروونشل فنانس کمیشن ایوارڈ کہا جاتا ہے۔پی ایف سی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ سندھ/ وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، کوچیئرمین وزیر بلدیات ناصر شاہ، دو اراکین صوبائی اسمبلی، میئر کے ایم سی، میئر سکھر، میئر ضلع کونسل ٹنڈو محمد خان سید قاسم نوید، چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ قاسم سراج سومرو، چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ آج پی ایف سی باڈی کو مطلع کریں اور اپنی مدت ختم ہونے سے قبل پی ایف سی ایوارڈ کا اعلان کریں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کابینہ کو بتایا کہ پیپلز بس سروس پروجیکٹ میں اینڈھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لاگت میں فوری تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ 2021 کے طے شدہ نرخوں/قیمتوں کی وجہ سے بہت بڑامالی نقصان برداشت کر رہے ہیں اور کرایوں میں ابھی تک نظر ثانی نہیں کی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ متعدد عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی گرانٹ کو مزید مدت کے لیے بڑھانا دانشمندی ہوگی کیونکہ کم کرایہ ، ڈالر میں اضافہ، آپریٹنگ لاگت میں اضافہ، سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے بسوں کو پہنچنے والے نقصانات، دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل وغیرہ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کمپنی کی درخواست کو انڈیپنڈنٹ ایکسپرٹس تھرڈ پارٹی کو درخواست کے تعین، تشخیص اور توثیق کے لیے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈپینڈنٹ ماہرین نے پراجیکٹ کے مالیاتی تجزیے کا جائزہ لیا ہے اور اسے آگے بڑھا دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے جاری سبسڈی پروگرام کو مزید ا?گے بڑھانے کی درخواست کی توثیق کی ہے۔ پروجیکٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بڑے پیمانے پر عوام کی سہولت کے لیے مزید چھ ماہ کے لیے 40 روپے فی مسافر کرایہ مختص کیا جائے۔ کابینہ نے 657.8 ملین روپے کی سبسڈی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ اگلے چھ ماہ تک کرایوں کو برقرار رکھنے کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔گندم کی خریداری: محکمہ خوراک نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے 1.4 میٹرک ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 900,000 میٹرک ٹن گندم خریدی ہے، اس وقت 500,000 میٹرک ٹن گندم کی کمی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ 500,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے نجی شعبے سے رابطہ کیا جائے بصورت دیگر صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ذریعے درآمد کرے گی۔کابینہ نے تجویز کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس کا خاتمہ: محکمہ خزانہ نے کابینہ کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس (انسپکشن) سندھ 1975 میں قائم کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ کے کاموں میں بتدریج تبدیلی آئی، خاص طور پر SAP سسٹم کے متعارف ہونے اور ٹریڑری دفاتر کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر میں تبدیلی کی وجہ سے۔ڈائریکٹوریٹ میں گریڈ BS-1 سے BS-18 تک کے 89 ملازمین ہیں اور ان کے اسٹیبلشمنٹ کے سالانہ اخراجات تقریباً 68 ملین روپے ہیں۔ کابینہ نے غور کے بعد ڈائریکٹوریٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہاں کیملازمین کو پوسٹنگ کے لیے محکمہ خزانہ میں قائم سرپلس پول میں بھیج دیا۔سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈز: صوبائی کابینہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن بک کو سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آر کارڈز سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے کابینہ کو بتایا کہ ان کے محکمے نے کارڈز کا اجراء شروع کر دیا ہے اور مرحلہ وار تمام رجسٹریشن بکس کو ایسے کارڈز سے بدل دیا جائے گا جسے لے جانے میں آسانی ہواور ان میں تمام حفاظتی خصوصیات موجود ہوں۔کابینہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو اجازت دی کہ وہ حفاظتی کارڈ تیار کرنے کے لیے ٹینڈرز طلب کرے۔خیرپور اسپیشل اکنامک زون مینجمنٹ کمیٹی نے کابینہ سے درخواست کی کہ وہ صنعتی اور کمرشل یونٹس کے لیے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز کو اپنانے کی اجازت دے۔ کابینہ نے درخواست کی منظوری دی اور انہیں خیرپور SEZ کی ترقی کے لیے انجینئرز/آرکیٹیکچرل فرمز کے ایک پینل کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔کابینہ نے دیھ چوہڑ، ضلع ملیر میں 2767.27 ایکڑ اراضی تعلیمی مقاصد کے لیے حکومت سندھ کے محکمہ سرمایہ کاری کو مارکیٹ کی قیمت کے مطابق 50 فیصد پر الاٹ کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے محکمہ سرمایہ کاری کے لیے زمین کی قیمت محکمہ لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن کو ادا کرنے کے لیے 6 بلین روپے کی منظوری بھی دی۔واضح رہے کہ یہ اراضی ایجوکیشن سٹی بورڈ کے قیام کے لیے ہے جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہے جس کا ایک آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز ہے۔ زمین کو محکمہ سرمایہ کاری کو منتقل کرنے کے بعد اسے ایجوکیشن سٹی بورڈ کو دیا جائے گا۔سیف SEFاور ٹیک دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون: کابینہ کو بتایا گیا کہ مختلف عمروں کے بچوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی اسکول سے باہر ہے۔ اگر فنڈنگ اور صلاحیت موجود ہے تب بھی اسکول سے باہربچوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے 20 سال کے عرصے میں بھاری سرکاری وسائل کی ضرورت ہوگی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم اس ہدف کو بہت جلد پورا کرسکتے ہیں۔ ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جو مختلف ممالک میں پسماندہ کمیونٹیز میں K-5 ڈیجیٹل لرننگ سولوشنز کی میں پیش پیش ہے۔وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ “ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن” (TTWF) نے مارچ 2023 میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کو ‘ایکسلریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ’ کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی۔ اس تجویز کو ایس ای ایف سے 710 ملین روپے سے 18 ماہ کے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر منظور کیا گیا تھا۔ایم ڈی ایس ای ایف قاضی کبیر نے کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کے چیلنج سے نمٹنے اور اسکول میں اور اسکول سے باہر بچوں کے لیے سیکھنے اور سماجی و اقتصادی فوائد کو بہتر بنانے کے لیے تیز رفتار ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کی ضرورت ہے۔پروگرام کے تحت 100 مائیکرو اسکول قائم کیے جائیں گے تاکہ 10,000 اسکول سے باہر بچوں (7 سال سے زیادہ) کو تیز ڈیجیٹل خواندگی فراہم کی جاسکے اور 2625 طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے موجودہ 25 SEF اسسٹڈ اسکولوں کے وسائل میں اضافہ کیا جاسکے۔ سیکھنے والوں کی سرٹیفیکیشن پائلٹ مرحلے کے دوران SEF کے ذریعے کی جائے گی۔ بہتر نتائج سے پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کابینہ نے تجویز کی منظوری دے دی۔یونیورسٹی آف لاڑکانو: وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ اسماعیل راہو نے ضلع لاڑکانہ میں تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں، کیمپسز اور حلقہ کالجوں کو ضم کرکے دی یونیورسٹی آف لاڑکانو کے نام سے ایک جنرل یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پیش کی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ضلع لاڑکانہ میں فعال پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں/کیمپسز اور کالجز میں قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کانسٹی چیونٹ کالج کیمپس لاڑکانو، شہید ذوالفقار علی بھٹو سندھ ایگریکلچر کالج ڈوکری، شہید بینظیر بھٹو لاء کالج اور سندھ یونیورسٹی کیمپس کو آپس میں ضمن کر کے یونیورسٹی تشکیل دی جائے۔ کابینہ نے تجویز کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ایجنڈے کے بقیہ آئٹمز پر ہفتہ کو غوراور فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close