مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر

کراچی (آئی این پی) ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 50 روپے تک کی کمی ہوگئی، دالوں کی وافر مقدار ذخیرہ اور ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 50 روپے تک کی کمی ہوگئی ، باسمتی چاول،بیسن،سفید چنا ،کالا چنے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

عبدالروف کا کہنا تھا کہ دالوں کی کھپت سے زیادہ امپورٹ کرنے سے دالیں وافر مقدار میں موجود ہیں ہے، دالوں کی وافر مقدار ذخیرہ اور ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دال ماش 40 روپے کمی سے 440 روپے سے کم ہوکر 410 ، دال چنا کی قیمت میں 10،دال مونگ 15، دال مسور 10 روپے کمی ہوئی جبکہ چاول کرنل باسمتی ایکسپورٹ 360 سے کم ہوکر 335 کا ہوگیا۔انھوں نے بتایا کہ کرنل باسمتی نمبر ایک 345 سے کم ہو کر320 اور کرنل باسمتی نمبر دو 320 سے کم ہو کر 300 روپے کا ہوگیا۔انتظامیہ کی غفلت ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ریٹیل کی سطح پر عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں