پانی کی قلت، ٹینکر کی ہوشربا قیمت، شہری رْل گئے

کراچی(آئی این پی)شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، بے لگام ٹینکر مافیا نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمت کو ا?سمان پر پہنچا دیا، ٹینکر سات سے ا?ٹھ ہزار میں فروخت ہونے لگا۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، نارتھ کراچی کے 11 اے، 11 بی، سیکٹر8 اور سیکٹر 9 میں پانی کا بحران کے باعث شہری رْل گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا سات سے ا?ٹھ ہزار روپے میں ٹینکر فروخت کر رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔نارتھ کراچی کے رہائشیوں نے بتایا کہ پچھلے 2 ماہ سے پانی نہیں دیا گیا جب کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کا بل باقاعدگی سے موصول ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close